صومالیہ میں قحط و خشک سالی بحری قزاقی میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے،جنرل تھامس والڈ ہاؤزر

پیر 24 اپریل 2017 14:43

صومالیہ میں قحط و خشک سالی بحری قزاقی میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے،جنرل ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) امریکی فوجی جنرل تھامس والڈ ہاؤزر نے کہا ہے کہ صومالیہ میں قحط اور خشک سالی کے باعث قزاقی کے واقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تھامس والڈ نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران صومالی سمندری حدود میں قزاقی کے 6 واقعات نوٹ کیے جا چکے ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ گزشتہ برس صومالیہ میں قزاقی کا ایک بھی واقعہ رونما نہیں ہوا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے صومالی سمندری حدود میں صومالی فوجی بھی اپنے گشت میں اضافہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :