دوستان کول کمپنی نے درہ آدم خیل پریمیر فٹ بال لیگ جیت لی

پیر 24 اپریل 2017 14:21

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) دوستان کول کمپنی نے درہ آدم خیل پریمئر فٹ بال لیگ کا فائنل اعصاب شکن مقابلے کے بعد جیت لیا۔ فاتح ٹیم نے فائنل میں معاویہ کنگ کلب کو 1-0 سے شکست دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسٹنٹ پولٹیکل ایجنٹ ڈاکٹرقاسم علی شاہ مہمان خصوصی تھے جبکہ ممبرقومی اسمبلی قیصرجمال ،ایجنسی سپورٹس آفیسر ساجد خان آفریدی، علاقہ مشران اورہزاروں کی تعداد میں تماشائی موجود تھے‘بعدازاں ڈاکٹرقاسم علی شاہ اورقیصرجمال نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں ونقد انعامات پیش کئے اسماعیل کومین آف دی میچ اورلیگ کابہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔

واضع ر ہے کہ ایونٹ کے انعقاد میںڈائریکٹریٹ آف سپورٹس فاٹا، حاجی ولی خان آفریدی،یوسف خان آفریدی اورعلاقے کی مختلف کمپنیوںنے تعاون کیاتھا۔

متعلقہ عنوان :