ْگھریلو پیما نے پر سبزیوں کی کا شت کیلئے ایک تا پانچ مرلہ جگہ در کار ہوتی ہے، زرعی ماہرین

پیر 24 اپریل 2017 14:20

سلانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) زرعی ماہرین کے مطابق گھریلو پیما نے پر سبزیوں کی کا شت کیلئے عام طور پر ایک تا پانچ مرلہ جگہ در کار ہوتی ہے اور ایک اوسط درجے کے خاندا ن کی سبزیوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے 3مرلہ جگہ کافی ہوتی ہے ،اگر گھروں میں زمین موجود نہ تو اس مقصد کیلئے مٹی کے بنے ہو ئے گملے، پلاسٹک کے ٹپ ٹوکریاں ،لکڑی کے کریٹ، پلاسٹک شاپر، کھاد والے تھیلے، پلاسٹک اور لوہے کے ڈرم اور پرانے ٹائر استعما ل کیے جاسکتے ہیں ،ان کنٹینرز کو مٹی گلی سڑ ی گوبر کی کھاد اور بھل کی یکساںمقدار والے آمیزہ سے بھر لیاجاتا ہے، زرعی ماہرین سبزیاں کا شت کارو ں کو سفارش کرتے ہیں کہ وہ سبزیوںکی بوائی 8سے 10دن کے وقفہ سے کریں، بوائی کرتے وقت اس بات کا خیا ل رکھیں کہ بیج مناسب گہرائی تک کا شت کیا جا ئے۔

متعلقہ عنوان :