Live Updates

تحریک انصاف نے 28اپریل کو جلسے کی اجازت کے لیئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی دے

پیر 24 اپریل 2017 14:16

تحریک انصاف نے 28اپریل کو جلسے کی اجازت کے لیئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) تحریک انصاف نے 28اپریل کو وفاقی دارلحکومت میں جلسہ کرنے کی اجازت کے حوالے سے باقاعدہ طور پر ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی دے تفصیلات کے مطابق پیر کے روز تحریک انصاف کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف 28اپریل بروز جمعہ کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنا چاہتی ہے اجازت فراہم کی جائے تاہم ضلعی انتظامیہ اور قانوں نافذ کرنے والے ادارے آپس میں مشاورت کے بعد 28اپریل سے پہلے تحریک انصاف کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے نہ کرنے کی اجازت دیں گے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :