Live Updates

ہمارے کہنے پر پی ٹی آئی کا کونسلر استعفیٰ نہیں دیتا تو ہمارا وزیراعظم کیسے دے سکتا ہے،مشاہد اللہ

پیر 24 اپریل 2017 14:16

ہمارے کہنے پر پی ٹی آئی کا کونسلر استعفیٰ نہیں دیتا تو ہمارا وزیراعظم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے کہنے پر پی ٹی آئی کا کونسلر بھی استعفے نہیں دے گا تو پھر ہمارا وزیراعظم کس طرح استعفیٰ دے سکتا ہے ، اپوزیشن گرینڈ الائنس بنابھی لے تو آئندہ انتخابات نہیں جیت سکتی،ہم اس کے مقابلے کے لئے تیار ہیں ۔ان خیالات کا اظہار سینیٹر مشاہد اللہ نے عمران خان کے اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے گفتگو کے رد عمل ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چار سال کے بعد گرینڈ الائنس بننے کی باتیں کی جارہی ہیں اور اس وقت ملک میں دو بڑی اپوزیشن جماعتیں ہیں جن میں پہلے نمبر پر پیپلزپارٹی اور دوسری تحریک انصاف ہے لیکن ان دونوں جماعتوں کو ملایا جائے تو پھر بھی اسمبلی میں ان کی اکثریت نہیں بنتی۔عمران خان نے چار سال خیبرپختو نخوا میں کچھ نہیں کیا ، آنے والے انتخابات میں پوری قوم ان کو مسترد کردے گی ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے کہنے پر پی ٹی آئی کا ایک کونسلر بھی استعفیٰ نہیں دے گا تو پھر ہمارا وزیراعظم کس طرح استعفیٰ دے سکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) ہر قسم کے گرینڈ الائنس کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) پھر سے بھاری اکثریت میں کامیاب ہو گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات