دہشتگردی سے گزشتہ سالوں میں سیاحت کے شعبے کو بہت نقصان پہنچا،سرتاج عزیز

پیر 24 اپریل 2017 14:16

دہشتگردی سے گزشتہ سالوں میں سیاحت کے شعبے کو بہت نقصان پہنچا،سرتاج ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان خوبصورتی اور سیاحتی ایڈونچر کے لئے بہترین ملک ہے امن و امان بحالی سے سیاحت میں بہتری آئی تاہم اس شعبے میں بہتری لانے کے لئے پرائیویٹ پبلک شراکت داری کو فروغ دینے سمیت انقلابی اقدامات اٹھانا ہوں گے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روز اسلام آباد میں نیشنل ٹورازم کانفرنس سے اپنے خطاب میں کیا اس موقع پر عالمی بنک کے قائم مقام ڈائریکٹر انتھونی کالز اور یونیسکو کے پاکستان میں نمائندے وائیک جینسن سمیت اعلی حکام ، شخصیات نے شرکت کی۔

مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو الله تعالیٰ نے سرسبز و شاداب پہاڑوں ، جھیلوں ، دریائوں سمیت دلکش و حسن مقامات سے نوازا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارا ملک سیاحتی ایڈونچر کے لئے ایک مثالی ملک ہے ۔

(جاری ہے)

سوات ، کالام ، مالم جبہ ، یاران ، بالا کوٹ ، مری ، ایوبیا ، گلگت ، ہنزہ اور چترال کے علاوہ وافر مقدار میں ایسی جگہین مقامات طویل القامت گلشیرز اور گلیشیرز میں بہنے والی جھیلیں موجود ہیں جو سیاحوں کی توجہ کا ہمیشہ سے مرکز رہے ہیں ۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ سیاحت ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتی ہے لیکن ملک کو درپیش دہشتگردی جیسے مسائل کی وجہ سے گزشتہ سالوں میں سیاحت کے شعبے کو بہت نقصان پہنچا لیکن اب حکومت کی دہشتگردی کے خلاف عزم اور عملی اقدامات کے نتیجے میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری کے باعث اس شعبے کی صورت حال میں تھوڑی بہتری آئی ہے اور حکومت مسلسل کوشش کر رہی ہے کہ سیاحوں کے لئے سیاحتی مقامات کی بہتری انفراسٹرکچر اور اچھے ہوٹلوں کی تعمیر کو یقینی بنانے سمیت م-ڈل کلاس طبقے کے لئے بھی اسے سہل بنائے ۔

انہوں نے سیاحت کو فروغ دینے کے لئے پرائیویٹ پبلک شراکت داری کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ پبلک پرائیویٹ شراکت داری ہی واحد طریقہ ہے جس کی وجہ سے ہم سیاحت جیسے اہم شعبے کو بہتر وسیلہ بنا کر اس سے ملکی معیشت کو بہتر بنائیں ۔ عالمی بنک کے قائم مقام ڈائریکٹر انتھونی کالز نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہشتگردی سے پاکستان کی سیاحت کو بہت نقصان پہنچایا اب امن و امان کی صورت حال میں بہتری آنے کے بعد یہ صنعت دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے انہوں نے کہاکہ سیاحت کے فروغ کے لئے پاکستان کی امداد کرنے کو تیار ہیں کیونکہ پاکستان میں سیاحتی صنعت کا مستقبل تابناک ہے ۔

یونسیکو پاکستان کے نمائندے وائیک جینسن نیکہا کہ 2017 کو عالمی طور پر مستقل سیاحتی ترقی کا سال قرار دیا گیا ہے اور ہمیں توقع ہے کہ سلک روڈ ، وسطی ایشیاء تک چین کی رسائی اور ترقیاتی منصوبوں سے سیاحت کے شعبے میں مزید بہتری آئے گی ۔