عمرا ن کی کپتا نی میں ایچی سن میں کرکٹ کھیلی ،چیف جسٹس ثاقب نثار

پیر 24 اپریل 2017 14:14

عمرا ن کی کپتا نی میں  ایچی سن میں کرکٹ کھیلی ،چیف جسٹس ثاقب نثار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) ’’چیف جسٹس ثاقب نثار بھی عمران خان ٹیم حصہ رہے‘‘۔یہ انکشاف چیف جسٹس سپریم کورٹ نے بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آپ کی کپتانی میں ایچی سن میں کرکٹ کھیلی ہے ،مجھے آج بھی آپ کی شارٹ یاد ہے ،آپ نے اتنی زور سے ہٹ کیا تھا کہ بال چرچ سے باہر چلی گئی تھی ۔چیف جسٹس آف پاکستان نے عمران خان سے مزید کہا کہ آپ کی آواز سے ملک میں بہتری یا خرابی ہو سکتی ہے۔ لیڈر دآف دی نیشن کے طور پر آپ کے پیچھے عوام ہیں ۔

متعلقہ عنوان :