سی پیک کا دوسر امرحلہ پاکستان میں صنعتی انقلاب برپا ہونیوالا ہے ،وزارت منصوبہ بندی و ترقی

دوسرے مرحلے میں ملک کے چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان ، فاٹا اور آزاد کشمیر میں دو سے تین سال میں صوبائی حکومتوں کے تعاون سی9صنعتی رونز بنائے جائینگے،میڈیا رپورٹس

پیر 24 اپریل 2017 14:14

سی پیک کا دوسر امرحلہ پاکستان میں صنعتی انقلاب برپا ہونیوالا ہے ،وزارت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں صنعتی انقلاب برپا ہونیوالا ہے ،یہ انقلاب سی پیک منصوبے کے دوسرے مرحلے میں متوقع ہے ،دوسرے مرحلے میں ملک کے چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان ، فاٹا اور آزاد کشمیر میں9صنعتی رونز بنائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں وزارت منصوبہ بندی کے حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک)منصوبے کے دوسرے مرحلے میں پاکستان میں چین کے تعاون سے صنعتی انقلاب برپا ہوگا،اس مرحلہ میں ملک کے چاروں صوبوں،گلگت بلتستان،فاٹا اور آزاد کشمیر میں 9 صنعتی زونز بنائیں جائیں گے۔

حکام کے مطابق سی پیک کے تحت صوبائی حکومتوں کی جانب سے تجویز کردہ 9 خصوصی زونز پر کام جاری ہے،دو سے تین سال کے اندر یہ اکنامک زونز مکمل کردیے جائیں گے،سی پیک کے تحت انرجی اور انفرااسٹرکچر کے منصوبوں کو عملی بنانے کے بعد صنعتی تعاون کے مرحلے میں داخل ہوئے ہیں۔چھٹی جے سی سی میں ہر صوبے اور ہر علاقے میں ایک ایک زون قائم کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے،صوبائی حکومتوں کے تعاون سے 2 سے تین سال کے اندر یہ اکنامک زونز مکمل کردیے جائیں گے جس کی بدولت ملک کی معدنی دولت کوبروئے کار لانے کی کوششیں کی جائیں گی۔