Live Updates

’’ن‘‘ لیگ اپنے لیڈر نواز شریف کو عدالت میں جھوٹا اور کرپٹ ثابت ہونے پر جشن منارہی ہے ، عمران خان

زرداری کرپٹ ہے ہم اُن کے گرینڈاپوزیشن الائنس میں کبھی شامل نہیں ہونگے،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 24 اپریل 2017 14:14

’’ن‘‘ لیگ اپنے لیڈر نواز شریف کو عدالت میں جھوٹا اور کرپٹ ثابت ہونے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے فیصلے پر ایک جماعت اپنے لیڈر کو کرپٹ اور جھوٹا قرار دینے پر جبکہ دوسری جماعت طویل جدوجہد کے بعد ملک کے کرپٹ ترین آدمی کو قوم کے سامنے بے نقاب کرنے پر جشن منارہی ہے، ان خیالات کا اظہار عمران خان نے سپریم کورٹ کے باہر نجی ٹی وی سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ’’ن‘‘ اپنے لیڈر نواز شریف کو عدالت میں جھوٹا اور کرپٹ ثابت ہونے پر جشن منارہی ہے جبکہ تحریک انصاف ایک لمبی جدوجہد کے بعد ملک کے کرپٹ ترین آدمی کو قوم کے سامنے عدالت میں بے نقاب کرنے کا جشن منارہی ہے ،اپوزیشن کے ساتھ گرینڈ الائنس کے سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ہم کرپٹ لوگوں کا ساتھ نہیں دے گے زرداری خود کرپٹ ہے ہم اُن کے گرینڈاپوزیشن الائنس میں شامل کبھی نہیں ہونگے،
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات