وطن عزیز سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کر نے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،نوازشریف

وزیراعظم اور وزیرداخلہ کی تربت حملے کی شدید مذمت،شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا

پیر 24 اپریل 2017 14:14

وطن عزیز سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کر نے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،نوازشریف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) وزیر اعظم نواز شریف نے تربت میں ایف سی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمے کر نے تک چین سے نہیںبیٹھیں گے ،پوری قوم شہداء کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے تربت میں ایف سی کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور مادر وطن کو دہشت گردوں سے مکمل پاک کیا جائے گا اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

وزیر اعظم نے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلیے صبر جمیل کی دعا کی۔دوسری جانب وفاقی وزیر دخلہ چودھری نثار نے بھی واقعے پر گہرے دکھ اور کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے اور شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندانوں سے اظہار دکھ اور ہمدردی کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور ایف سی کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :