الانبار:داعش کے حملے میں 9 عراقی فوجی ہلاک،3 اغوا ء

ریتلے طوفان کے باعث دہشت گردوں نے گھات لگا کرفوجیوں پرحملہ کیا

پیر 24 اپریل 2017 14:12

الانبار:داعش کے حملے میں 9 عراقی فوجی ہلاک،3 اغوا ء
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) عراق کے گورنری الانبار میں الرطبہ کے مقام پرشدت پسند گروپ ’داعش‘ کے تازہ حملے میں کم سے کم نو فوجی ہلاک اور تین اغوائ کرلیے گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق داعشی جنگجوؤں نے الرطبہ کے علاقے الصقار میں عراقی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی تین گاڑیوں کو گھات لگا کرحملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ان گاڑیوں میں موجود نو فوجی ہلاک ہوگئے۔

جنگجوؤں نے تین فوجیوں کو یرغمال بنالیا جب کہ ایک گاڑی بھی لاپتا ہے جوممکنہ طور پرداعش نے قبضے میں لے لی ہے۔

(جاری ہے)

داعشی جنگجوؤں نے خراب موسم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فوجی گاڑیوں پرحملہ کیا۔ حملے سے قبل مغربی انبار میں ریت کا شدید طوفان آیا تھا۔ جس کے نتیجے میں زیادہ دور صاف دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ واضح رہے کہ مغربی الانبار کے تین اہم علاقے اب بھی داعش کے زیرتسلط ہیں۔

ان میں شام سے متصل القائم شہر خاص طور پراہمیت کا حال ہے۔ یہاں موجود داعشی جنگجو اکثر عراقی سیکیورٹی فورسز پرحملے کرتیرہتے ہیں۔ الرطبہ کے علاقے میں عراقی فوج پرحملوں میں القائم کے داعشی جنگجو پیش پیش رہے ہیں۔ داعشی جنگجو اردن اور عراق کی سرحدی گذرگاہ طریبیل میں آمد ورفت میں بھی رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے حملے کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :