مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ کے سامنے سر جھکا دیا، پی ٹی آئی والے الیکشن کیمشن میں فارن فنڈنگ کا جواب جمع کرانے کی بجائے چھپتے پھر رہے ہیں، دانیال عزیز

پیر 24 اپریل 2017 14:12

مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ کے سامنے سر جھکا دیا، پی ٹی آئی والے الیکشن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ ’’گالی دو فیصلہ لو‘‘ عمران خان کا وطیرہ ہے ، مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ کے سامنے سر جھکا دیا ہم عمران خان کو پکڑ پکڑ کر سپریم کورٹ لائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عدالت نے پی ٹی آئی کے وکیل پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی والے الیکشن کیمشن میں فارن فنڈنگ کا جواب جمع کرانے کی بجائے چھپتے پھر رہے ہیں ہم تحریک انصا ف کو چھپنے کا موقع نہیں دیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اداروں کی تضحیک کرتے ہیں ، تحریک انصاف کا شفافیت کا دعوی کرتے ہوئے کہا کرتی تھی کہ عمران خان سمیت تمام اراکین جو پی ٹی آئی میں شمولت اختیار کریں گے ان کے اثاثوں کی تفصیل ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی تاہم اب الیکشن کیشن میںثبوت پیش کرنے کی بجائے استثناء حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ہم ان کا اصل چہرہ عوام کو دکھائیں گے۔