رسول نگر میں دانتوں سے اینٹیں اُٹھا کرچلنے والا پاکستانی نوجوان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 اپریل 2017 13:57

رسول نگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2017ء) :  پاکستانی نوجوان لڑکا اپنے دانتوں سے اینٹیں اُٹھا کر چلنے میں مہارت رکھتا ہے۔ 21 سالہ طاہر نامی لڑکا اپنے دانتوں سے 8 اینٹیں اُٹھا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

طاہر پاکستان کے علاقہ رسول نگر میں مزدوری کرتا ہے اور اسی مزدوری کے دوران طاہر بغیر ہاتھوں کا سہارا لیے 8 اینٹیں اپنے دانتوں کی مدد سے اُٹھا لیتا ہے۔ طاہر کے اس کرتب نے اس کی کمیونٹی میں رہنے والے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔ حال ہی میں طاہر کے ایک دوست نے اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ طاہر کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :