کراچی،رینجرز کی کارروائیاں، القاعدہ کے 2 دہشتگردوں سمیت 8 گرفتار

پیر 24 اپریل 2017 14:04

کراچی،رینجرز کی کارروائیاں، القاعدہ کے 2 دہشتگردوں سمیت 8 گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے القاعدہ کے 2 دہشتگردوں سمیت 8 ملزمان گرفتار کر لیے، دیگر ملزمان میں ٹارگٹ کلر، دہشتگردوں کے سہولت کار اور بھتہ خور شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیاں، کارروائیوں میں 2 القاعدہ دہشتگردوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزمان میں ٹارگٹ کلرز، دہشتگردوں کے سہولت کار اور بھتہ خور بھی شامل ہیں۔ ملزمان ناظم آباد اور گلشن اقبال میں پولیس چوکیوں پر حملوں میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان میں ایم کیو ایم لندن کا کارکن محمد سلیم عرف چوسنی بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :