Live Updates

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،عمران خان اور حمزہ شہبازکے خلاف فیصلہ محفوظ

پیر 24 اپریل 2017 14:04

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،عمران خان اور حمزہ شہبازکے خلاف فیصلہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور حمزہ شہبازشریف کے خلاف فیصلہ 8 مئی تک محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بینچ نے عمران خان اور حمزہ شہباز کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی ورزی کی درخواستوں کی سماعت کی ، عمران خان کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ضابطہ اخلاق کے کیسز سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں زیر التواء ہیں لہذا کیس موخر کیا جائے جب کہ تحریک انصاف اپوزیشن میں ہے، ایسی صورت حال میں ہم حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان نہیں کرسکتے۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق کے مطابق تمام ایم این ایز پر پابندی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور حمزہ شہبازشریف کے خلاف فیصلہ محفوظ کرلیا جو 8 مئی کو سنایا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :