تعلیمی اداروں میںطلباء کی کردار سازی ضروری ہے،ڈپٹی کمشنر

پیر 24 اپریل 2017 14:03

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء)ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میںطلباء کی کردار سازی اور تربیت بے حد ضروری ہے ۔ اسا تذہ بچوں کو تعلیم کے سا تھ سا تھ صحت و صفائی کا بھی درس دیں، تعلیم کا مقصد بچوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانا ہے ۔ پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کے لیے مسلسل جدوجہد کی ضرورت ہے ۔

نظم و ضبط کے بغیر یہ خواب پورا نہیں ہوسکتا۔ اُنھوںنے ان خیالات کا اظہارالنور سکول سسٹم کی تقر یب تقسیمِ انعامات سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی نے کہا کہ اساتذہ ٴ کرام کو چاہیے کہ وہ بچوں کو زیور ِ تعلیم سے آراستہ کرتے ہوئے قومی خدمت کے جذبے کا اظہار کریں۔ ہم ابھی تک تعلیم کے حقیقی مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ اُستاد کا ایک عمل اُس کے ہزاروں لیکچروں پر حاوی ہوتاہے ۔ باعمل اساتذہٴ ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں، اس موقع پر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ،سرعتیق الرحمان ، سید منیرحسین شاہ اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔لیاقت علی چٹھہ نے امتحانات میں اعلیٰ کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات اور اُن کے والدین کو انعامات سے نوازا۔