حکومت کاشتکاروں کو خوشحال بنانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہی ہے،نظام الدین سیالوی

پیر 24 اپریل 2017 14:03

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) حکومت کاشتکاروں کو خوشحال بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ میرٹ اور شفافیت پر مبنی طریقہ کار پر کسانوں کو باردانہ کا اجراء کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی نظام الدین سیالوی نے کاشتکاروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کاشتکاروں کو خوشحال بنانے کیلئے بار دانے کے اجراء اور گندم خریداری کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات خوش آئند ہے کہ اس سال 40 لاکھ میٹرک ٹن گندم 13 سو روپے فی من کے حساب سے خرید کی جائیگی۔انہوںنے کہا کہ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ کرپشن کے خاتمہ کیلئے مڈل مین کی اجارہ داری ختم کرنے اور کسانوں کی معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور رقم کی ادائیگی کے طریقہ کو بھی آسان بنایا گیا ہے۔ نظام الدین سیالوی نے کہا کہ چیک اینڈ بیلنس کو پنجاب کی سطح پر آن لائن کردیا گیا ہے تاکہ کسی قسم کی کرپشن اور تکلیف کی صورت میں ان کا ازالہ کیا جاسکے ،اس کا تمام تر سہرا خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے سر پر ہے۔

متعلقہ عنوان :