لوک ورثہ کے زیراہتمام فلم شیرخان 29 اپریل کو پیش کی جائے گی

پیر 24 اپریل 2017 14:03

لوک ورثہ کے زیراہتمام فلم شیرخان 29 اپریل کو پیش کی جائے گی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) لوک ورثہ کے زیراہتمام فلم شیرخان پیش کی جائے گی۔اس موقع پر فلم سٹار بہار بیگم عام لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر فلم دیکھیں گی۔فلم 29 اپریل ہفتہ کو 3 بجے میڈیا سینٹر میں پیش کی جائے گی۔1981 ء میں ریلیز ہونے والی فلم کی ہدایات یونس ملک نے دی ہیں۔جبکہ فنکاروں میں سلطان راہی،مصطفیٰ قریشی،انجمن اور بہار بیگم شامل ہیں۔

بہار بیگم نے 500 سے زائد پنجابی اور اردو فلموں میں کام کیا ہے۔

(جاری ہے)

شروع میں انہوں نے ہیروئن اور بعد میں ماں کا کرداروں کو انتہائی جذباتی انداز میں نبھایا۔انور کمال پاشا فلم کے پروڈیوسر جبکہ وجاہت عطرے نے موسیقی ترتیب دی ہے۔اور فلم کے گیت میڈم نورجہان نے گائے ہیں۔اس فلم کے گیت کئی دھائیوں تک بے حد مقبول رہے ہیں۔لوک ورثہ نے فلم انڈسٹری کے فروغ کے لئے یہاں پاکستانی فلمیں پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔اور یہ سلسلہ عوام میں بے حد مقبول ہوا۔یہاں پاکستان کے علاوہ غیر ملکی فلمیں بھی پیش کی جاتی ہیں۔ہر ہفتہ میڈیا سینٹر میں یہ فلمیں پیش کی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :