ْحکومت جدیدعصری و سائنسی علوم کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ دے رہی ہے، محمود خان

پیر 24 اپریل 2017 13:58

ْحکومت جدیدعصری و سائنسی علوم کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء)خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل ، ثقافت ، آثار قدیمہ اور امور نوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ کی حکومت صوبے میں جدیدعصری و سائنسی علوم کے ساتھ ساتھ جسمانی نشو ونماکے لئے کھیل کود کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ بہتر ین کھلاڑی بھی بن سکیں ‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو قیوم سٹیڈیم پشاور میں ہاسٹل کی تزین و آرائش کے افتتاح کے موقع پر موجود حکام سے بات چیت کے دوران کیا ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا جنید خان کے علاوہ متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر نے ہاسٹل کے تزئین وآرائش کے کام کا معائنہ کیا اور انہیں تسلی بخش قرار دیا ۔

(جاری ہے)

۔ڈپٹی سیکرٹری سپورٹس نے صوبائی وزیر کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ تزین وآرائش پر 26لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے ۔ صوبائی وزیر نے محکمہ سپورٹس کے اعلیٰ حکام کو تاکید کی کہ کھلاڑیوں کو دستیاب وسائل کے مطابق سہولیات فراہم کرنے میںکوئی کوتاہی نہ کریں تاکہ وہ پوری دلجمعی کے ساتھ کھیلوں کے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں ۔

انہو ںنے کہا کہ ہمارا صوبہ بہت زرخیز ہے اور یہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، لیکن بدقسمتی سے ماضی میں کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور محکمہ سپورٹس کے فروغ پر کسی نے کوئی توجہ نہیں دی ۔