Live Updates

طلاق کے بعد عمران خان سے حق مہر تک نہیں لیا۔ ریحام خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 اپریل 2017 13:26

طلاق کے بعد عمران خان سے حق مہر تک نہیں لیا۔ ریحام خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بتایا کہ میں نے طلاق کے بعد عمران خان سے کوئی رقم نہیں لی۔ انہوں نے کہا کہ طلاق کے بعد مجھے نہ کوئی رقم آفر کی گئی نہ مجھے کوئی توقع تھی نہ مجھے اس میں کوئی دلچسپی ہے۔

(جاری ہے)

 میرے لیے یہ سب کچھ  بے معنی ہیں۔دوسری طلاق کے بعد میں نے کسی مرد سے مدد  کی ڈیمانڈ بھی نہیں کی ۔ریحام خان نے بتایا کہ میں اکثر کہتی ہوں کہ اس رشتے کی ویلیو ایک 100 روپے کا اسٹامپ پیپر ہے۔ ریحام خان نے مزید بتایا کہ طلاق کے بعد میں نے حق مہر کی رقم کا بھی دعویٰ نہیں کیا اور نہ ہی مجھے معلوم تھا کہ حق مہر میں کیا لکھوایا گیا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :