میں نے آج تک کسی مرد پر تو کیا عورت پر بھی ہاتھ نہیں اُٹھایا۔ ریحام خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 اپریل 2017 13:20

میں نے آج تک کسی مرد پر تو کیا عورت پر بھی ہاتھ نہیں اُٹھایا۔ ریحام خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2017ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نجی ٹی وی چینل کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے کبھی کسی مرد کو تو کیا کسی عورت کو بھی نہیں مارا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں عمران خان یا اپنے پہلے شوہر کو مارنے پیٹنے کی تمام خبروں کی تردید کرتی ہوں۔ ریحام خان نے بتایا کہ میرے دائیں بازو میں زخم ہونے کی وجہ سے اس بازو کی حرکت بہت محدود ہے۔ لیکن لوگ میرا یقین نہیں کرتے اور کہتے ہیں کہ میں نے بائیں بازو کا استعمال کرتے ہوئے بایاں ہاتھ اُٹھایا ہو گا۔ جو کہ بہت افسوسناک بات ہے۔

متعلقہ عنوان :