پی ایس ڈی پی کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 5کھرب 79ارب 22کروڑ روپے جاری

پیر 24 اپریل 2017 13:24

پی ایس ڈی پی کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) وزارت منصوبہ بند ی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 5کھرب 79ارب 22کروڑ 61 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے 8کھرب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ اور ہنر مند پروگرام کے 8ارب 44کروڑ، عارضی طورپر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے 52ارب 29کروڑ،ایرا کے لئے 11ارب 22کروڑ، پائیدار ترقی اہداف کے لئے 20ارب ، سیفران فاٹا کے لئے 21ارب 46کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 9ارب 64کروڑ، اے جے کے بلاک کے لئے 16ارب 62 کروڑ، واپڈا پاور سیکٹر کے لئے ایک کھرب 21ارب ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لئے ایک کھرب 66ارب، پانی و بجلی ڈویژن کے لئے 13ارب 42 کروڑ، سپارکو کے لئے 2ارب ، شماریات ڈویژن کے لئے 9کروڑ50لاکھ ، سائنس ٹیکنالوجی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے لئے ایک ارب 57کروڑ، ریونیو ڈویژن کے لئے 47کروڑ 97لاکھ، ریلویز ڈویژن کے لئے 33ارب 86کروڑ، پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کے لئے ایک ارب 29کروڑ، پلاننگ کمیشن کے لئے 2ارب 61کروڑ، پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈویژن کے لئے 2ارب 59کروڑ، پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے لئے 17کروڑ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئے 22ارب 57کروڑ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے 21ارب 5کروڑ، نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے لئے 77کروڑ، نارکوٹکس کنٹرول کے لئے ایک ارب 7کروڑ، داخلہ ڈویژن کے لئے 10ارب99کروڑ، بین الصوبائی وزارت ڈویژن کے لئے 36کروڑ، صنعت و پیداوار ڈویژن کے لئے 69کروڑ، ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لئے 6ارب23کروڑ ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 13ارب 34کروڑ، فنانس ڈویژن کے لئے 4ارب71کروڑ، کیڈ ڈویژن کے لئے 2ارب 24کروڑ، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے 2ارب 86کروڑ سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن خاص طریقہ کار کے تحت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کو فنڈز جاری کررہاہے۔