بجلی کی قیمت میں 4 روپے59 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 اپریل 2017 13:11

بجلی کی قیمت میں 4 روپے59 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان۔ ذرائع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2017ء) : بجلی کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کےمطابق بجلی کی قیمت میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ فروری کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 39 پیسے فی یونٹ جبکہ مارچ کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے فی یونٹ کمی کی جائے گی۔بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق تین سو یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :