پانامہ کا فیصلہ لیک ہونے پر انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کی چیف جسٹس سے درخواست

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 اپریل 2017 12:40

پانامہ کا فیصلہ لیک ہونے پر انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے۔ ڈاکٹر شاہد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2017ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرت ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہاکہ پانامہ کا فیصلہ آنے سے قبل ہی اس فیصلے پر بحث و مباحثے جاری تھے۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا نیوز کا پروگرام محاذ ہوسٹ کرنے والے وجاہت ایس خان نے دس تاریخ کو اپنے ٹویٹراکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ کیا  جس میں انہوں نے کہا کہ تھا کہ پانامہ کا فیصلہ تین دو سے فیصلہ آئے گا ۔

اور پانامہ کا فیصلہ دو تین سے ہی آیا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کا فیصلہ آںے کے بعد وجاہت سعید خان نے کہا کہ عدالت نے ایک جماعت کو ملک کا حکمران رہنے کا اختیار دے دیا ہے۔ ان کا کہنے کا مطلب ہے کہ یہ بات میں نے پہلے بھی کی تھی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ایک فیصلہ سامنے آ گیا اور ہر طرف اسی فیصلے کی بات ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت کے لیے بہت ضروری ہے اور چیف جسٹس آف پاکستان کےلیے بہت ضروری ہے کہ اس بات کی تحقیقات کروائی جائیں کہ پانامہ کیس کا محفوظ فیصلہ کیسے باہرگیا؟سپریم کورٹ ہمارے ملک کی سب سے بڑی عدالت ہے، اور اس عدالت نے پاکستان کت ؤؤے مستقبل کا فیصلہ دینا تھا ۔ لیکن یہ فیصلہ غالبا لیک ہو گیا ۔ اور اگر لیک ہو گیا تو  کیا اس پر کوئی سانحہ گزرا ہے اس بات کی انکوائری کی جائے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: