اسلام آباد سمیت پنجاب ،خیبر پختونخوا، فاٹا،آزاد جموں وکشمیر و گلگت بلتستان میں چھٹی خانہ ومردم شماری کے دوسرے مرحلے کا آغاز کل ہوگا

پیر 24 اپریل 2017 13:10

اسلام آباد سمیت پنجاب ،خیبر پختونخوا، فاٹا،آزاد جموں وکشمیر و گلگت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) اسلام آباد سمیت پنجاب ،خیبر پختونخوا، فاٹا،آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں چھٹی خانہ ومردم شماری کے دوسرے مرحلے کا آغازکل منگل سے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کے مطابق چھٹی خانہ ومردم شماری کے دوسرے مرحلے کا آغاز (آج ) منگل سے کیا جا رہا ہے جس کے تحت 88 اضلاع میں خانہ ومردم شماری کی جائے گی ،جن میں پنجاب کے 21، سندھ کی17، بلوچستان کے 17 ، خیبر پختونخوا کے 12 ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان، فاٹا اوروفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اضلاع شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مردم شماری کا سلسلہ 24 مئی تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :