حب ڈیم پانی کی مقامی ،کراچی کی ضروریات پورا کررہا ہے،چیئرمین واپڈا

پیر 24 اپریل 2017 13:02

حب ڈیم پانی کی مقامی ،کراچی کی ضروریات پورا کررہا ہے،چیئرمین واپڈا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) چیئرمین واٹر اینڈ پاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا)لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے کہا ہے کہ حب ڈیم سے پانی کی مقامی ضروریات کو پورا ساتھ ساتھ کراچی کی صنعتی اور لسبیلہ کی ضروریات کونمایاں طور پر پورا کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کے مطابق انہوں نے حب ڈیم کے سپل وے اور اس منصوبے کے پشتوں کا دورہ کیا۔اس پر موقع پرانہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ1981ء میں دریائے حب پرتعمیر کئے جانے والے حب ڈیم سے مقامی اور کراچی اور بلوچستان کے کئی علاقوں کو پانی فراہم کیا جا رہاہے۔ انھوں نے کہا کہ حب ڈیم میں ذخیرہ پانی میں سے 63.3 فیصد سندھ اور 36.7 فیصد بلوچستان کو دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :