ڈاکٹر عاصم حسین نے نماز کی امامت شروع کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 اپریل 2017 12:23

ڈاکٹر عاصم حسین نے نماز کی امامت شروع کر دی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2017ء) : سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے نماز کی امامت کروانا شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین نے گذشتہ روز ضیا ء الدین اسپتال کراچی کی مسجد میں نماز کی امامت کروائی ۔ ڈاکٹر عاصم حسین کی امامت میں نمازیوں کے نماز پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی آگئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم حسین کو نماز کی امامت کرتے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اربوں  روپے کی کرپشن میں ملوث ڈاکٹر عاصم حسین نماز کی امامت کروا کر اب کیاثابت کرنا چاہتے ہیں؟ کرپشن کیسز میں عدالت میں سماعتوں کے دوران ایک وقت تھاکہ ڈاکٹر عاصم حسین کے لیے چلنا مشکل تھا اور ایک یہ وقت ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین نماز کی امات کروانے چل پڑے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ڈاکٹر عاصم حسین کی یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :