وزیراعظم محمد نوا شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت تمام اقلیتی برادریوں کے حقوق کے لئی قانون سازی کررہی ہے، سینیٹر کامران مائیکل

پیر 24 اپریل 2017 12:28

وزیراعظم محمد نوا شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت تمام اقلیتی برادریوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہاہے کہ وزیراعظم محمد نوا شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت تمام اقلیتی برادریوں کے حقوق کی رسائی کو مزید آسان بنانے کے لئے نئے دور کی ضرورت کے مطابق مطلوبہ قانون سازی کررہی ہے ۔ پیر کو ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت پاکستان تمام اقلیتی برادری خصوصاً عورتوںاور بچوں کے بنیادی حقوق کی فراہمی کے لئے مسلسل کوشاں ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں انسانی حقوق کی بروقت فراہمی کے لئے ضلعی سطح پر مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم چائلڈ لیبر اور جبری شادی کی روک تھام کے لئے بھی قانون سازی کرنے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اقلیتوں کے مفادات اور جائز حقوق کاتحفظ کرنا آئینی ذمہ داری ہے اور بچہ ماں ، خاندان اور شادی کاتحفظ بھی اسی ذمہ داری میں شامل ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہندوؤں کی شادی کی رجسٹریشن کو ریگولیٹ کرنے کا کوئی قانون نہیں تھا۔ موجودہ حکومت نے ہندوؤں کی شادی کو ریگولیٹ کرنے کے لئے تاریخی ہندومیرج بل منظور کیا۔

متعلقہ عنوان :