تنقیدی رویہ تبدیل کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے‘ پاکستان کا فلاحی سرگرمیوں میں کردار مثالی ہے، ملیحہ لودھی

پیر 24 اپریل 2017 12:23

تنقیدی رویہ تبدیل کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے‘ پاکستان کا فلاحی سرگرمیوں ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ تنقیدی رویہ تبدیل کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے‘ پاکستان کا فلاحی سرگرمیوں میں کردار مثالی ہے‘ حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے معاشرے کے نادار افراد کی مدد کریں‘ فلاحی تنظیمیں تاریک قوتوں کے مقابلہ کے لئے پاکستان کی مدد کریں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کا فلاحی سرگرمیوں میں کردار مثالی ہے۔ فلاحی تنظیمیں تاریک قوتوںکے مقابلہ کے لئے پاکستان کی مدد کریں۔ اخوت تنظیم پاکستان کے مستحق افراد کو سود سے پاک قرضے فراہم کررہی ہے۔ سود سے پاک قرضوں کی فراہمی کا مقصد نادار افراد کو پائوں پر کھڑا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنقیدی رویہ تبدیل کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے معاشرے کے نادار افراد کی مدد کریں۔

متعلقہ عنوان :