طارق فاطمی کے خلاف میڈیا رپورٹس بے بنیاد ہیں ، دفتر خارجہ

طارق فاطمی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، غیر ذمہ دارانہ اور بدنیتی پر مبنی الزامات طارق فاطمی اور وزارت پر سنگین حملہ ہیں ،وزارت نے طارق فاطمی کے خلاف بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کا سختی سے نوٹس لیا ،ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

پیر 24 اپریل 2017 12:22

طارق فاطمی کے خلاف میڈیا رپورٹس بے بنیاد ہیں ، دفتر خارجہ
اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) دفتر خارجہ نے وزیر اعظم کے معاون خصو صی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کے بے بنیاد خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک ٹی وی چینل کے اینکر کی جانب سے غیر زمہ دارانہ اور بدنیتی پر مبنی الزامات نہ صرف طارق فاطمی جو سرکاری فرائض سراانجام سے رہے ہیں ان پر حملہ کیا گیا ہے بلکہ وزارت خارجہ پر بھی حملہ ہے،وزارت پروپیگنڈا میں ملو ث لوگوں کے خلا ف چارہ جو ئی کا حق رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق میڈیا کے بعض ادارے وزیر اعظم کے خارجہ امو ر کے حوالے سے معاون خصو صی طارق فاطمی کے حوالے سے بے بنیاد خبریں چلا رہاہے اور یہ الزام لگا رہا ہے کہ وہ ملک چھو ڑ چکے ہیں۔بیان کے مطابق طارق فاطمی دفتر خارجہ میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ایک ٹی وی چینل کے اینکر کی جانب سے غیر زمہ دارانہ اور بدنیتی پر مبنی الزامات نہ صرف طارق فاطمی جو سرکاری فرائض سراانجام سے رہے ہیں ان پر حملہ ہے بلکہ وزارت خارجہ پر بھی حملہ ہے۔انہوں نے کہاہے کہ وزارت خارجہ نے وزارت کی اہم شخصیت کے خلاف بد نیتی پر مبنی پر و پیگنڈا کا سنجیدگی سے جائزہ لیا ہے اور وزارت پروپیگنڈا میں ملو ث لوگوں کے خلا ف چارہ جو ئی کا حق رکھتی ہے

متعلقہ عنوان :