دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مضبوط موقف کو کامیابی ملی ہے،سرتاج عزیز

پیر 24 اپریل 2017 12:22

دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مضبوط موقف کو کامیابی ملی ہے،سرتاج عزیز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان سیاحت کے حوالے سے وسائل سے مالا مال ہے‘ دنیا کی آٹھ میں سے پانچ بلند ترین چوٹیاں پاکستان میں ہیں‘ پاکستان میں امن کی صورتحال بہتر ہونے سے سیاحت میں اضافہ ہوا ہے‘ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مضبوط موقف کو کامیابی ملی ہے‘ سیاحت پاکستان میں معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے‘ سیاحت کے فروغ کے لئے سرکاری و نجی شعبے کی شراکت داری ضروری ہے۔

پیر کو قومی سیاحت کانفرنس ڈسکور پاکستان سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے حوالے سے وسائل سے مالا مال ہے۔ ہمالیہ سے لے کر ایوبیہ مری تک فطرت کے حسین نظارے موجود ہیں۔ پہاڑی سلسلے مہم جو افراد کے لئے پوری دلچسپی لئے پاکستان میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا کی آٹھ میں سے پانچ بلند ترین چوٹیاں پاکستان میں ہیں۔ پاکستان میں امن کی صورتحال بہتر ہونے سے سیاحت میں اضافہ ہوا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مضبوط موقف کو کامیابی ملی ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ سیاحت پاکستان میں معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ سیاحت کے فروغ کے لئے سرکاری و نجی شعبے کی شراکت داری ضروری ہے پاکستان قدرتی حسن اور سیاحت کے لئے بہترین ملک ہے۔

متعلقہ عنوان :