وزیر اعظم محمد نواز شریف کی یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد

پیر 24 اپریل 2017 12:21

وزیر اعظم محمد نواز شریف کی یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنز کا سنگ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہاکہ یونس خان پاکستان کی کرکٹ تاریخ کے پہلے جبکہ دنیا کی13 ویں کھلاڑی ہیں جنہوں نے یہ سنگ میل عبور کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ قوم یونس خان کی کامیابیوںپر فخرکرتی ہے ۔ انہوں نے یونس خان کی کارکردگی کو کرکٹ کے پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے ایک مثال قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :