نہ قینچی ، نہ اُسترا، روس کے ہئیر ڈریسر نے کُلہاڑی سے بال کاٹنا شروع کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 اپریل 2017 12:07

نہ قینچی ، نہ اُسترا، روس کے ہئیر ڈریسر نے کُلہاڑی سے بال کاٹنا شروع ..
روس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2017ء) : نہ قینچی ، نہ اُسترا او نہ ہی کوئی اور اوزار۔ روس کے ہئیر ڈریسر نے ہتھوڑی اور کُلہاڑی کی مدد سے بال کاٹنا شروع کر دئے ۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل آگ کی مدد سے بال کاٹنے والے ایک پاکستانی ہئیر ڈریسر نے سوشل میڈیا صارفن کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم اب روس سے تعلق رکھنے والے ہئیر ڈریسر نے کُلہاڑے کی مدد سے بال کاٹنا شروع کر دئے ہیں۔

سٹومن نامی اس ہئیر ڈریسر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کام میں جدت لانا چاہتے تھے اسی لیے کُلہاڑی کی مدد لی۔سٹومن کو پہلی مرتبہ کُلہاڑی سے بال کاٹتے دیکھنے والے حیران ہو جاتے ہیں جبکہ کچھ کسٹمرز تو ڈرتے بھی ہیں کہ کہیں کٹنگ کےدوران ان کا کان ہی نہ کٹ جائے۔ سٹومن کی کُلہاڑی کی مدد سے بال کاٹنے کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :