فوجی کیمپ پر حملہ ، افغان آرمی چیف اور افغان وزیر دفاع مستعفی ۔ افغان میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 اپریل 2017 11:45

فوجی کیمپ پر حملہ ، افغان آرمی چیف اور افغان وزیر دفاع مستعفی ۔ افغان ..
کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2017ء) : بلخ میں فوجی کیمپ کا طالبان پر حملے کے بعد افغان آرمی چیف اور افغان وزیر دفاع نے استعفیٰ دے دیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان صدارتی محل نے بتایا کہ افغان صدر اشرف غنی نے افغان آرمی چیف قدم شاہ شاہم اور افغان وزیر دفاع عبد اللہ خان حیبی کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔ خیال رہے کہ بلخ میں طالبان نے فوجی کیمپ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 140 سے زائد افغان فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ترجمان صدارتی محل کے مطابق مزار شریف پر حملہ افغان تاریخ پر بد ترین حملہ تھا۔

متعلقہ عنوان :