2018کا الیکشن مسلم لیگ ن جیتے گی، کسی عہدیدار سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ ریحام خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 اپریل 2017 11:38

2018کا الیکشن مسلم لیگ ن جیتے گی، کسی عہدیدار سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ مجھے ابھی تک یہی لگتا ہے کہ 2018کا الیکشن مسلم لیگ ن بآسانی جیت سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری تاحال وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب کا انٹرویو کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو لوگوں نے بہت ارمانوں سے ووٹ ڈالا ہے۔ان کو جو نعرہ تھا وہ انصاف کا تھا۔ ریحام خان نے کہا کہ پاکستان میں اب کوئی منتخب نمائندہ ہویا آزاد اُمیدوا ر ہو ، صرف یہی دیکھا جاتا ہے کہ آپ کا کردار اچھا ہو اور آپ کا نظریہ درست ہو تاکہ آپ لوگوں کے لیے کام کر سکیں۔ ریحام خان نے مزید کیا کہاآپ بھی ملاحظہ کیجئے: