سی پیک کے تحت تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں گے،منظور خان آفریدی

پیر 24 اپریل 2017 11:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) ماہر اقتصادیات ڈاکٹر منظور خان آفریدی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں گے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت جاری چھوٹے منصوبے 2018ء، درمیانے منصوبی2024ء اور طویل مدتی منصوبے 2030ء تک مکمل کر لئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ چپن پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت جاری تمام منصوبے بروقت مکمل کر کے چین کے ساتھ کئے وعدے نبھائے جائیں کیوں کہ یہ منصوبے پاکستان سمیت خطے کی خوشحالی کا سنگ میل ہیں۔ قراقرم ہائی وے اور تھاکوٹ سے حویلیاں تک 118 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قراقرم ہائی وے سی پیک میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور یہ سڑک ایبٹ آباد سے حسن ابدال کے علاقوں میں بہت تنگ ہے اور راہداری کے لئے اس سڑک کا فوری تعمیر کیا جانا ضروری ہے، حکومت نے اس منصوبے کی تعمیر کے لیے 7 سو ملین روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :