آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا ، اسلام آباد ، پنجاب ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کی ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پیر 24 اپریل 2017 11:35

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا ، اسلام آباد ، پنجاب ، فاٹا، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا ، اسلام آباد ، پنجاب ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ ، ژوب، سبی، نصیر آباد ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں50 ملی میٹر، پٹن 32، کوہاٹ 30، کالام 23، چراٹ 13، بالاکوٹ 10، پشاور9، لوئر دیر 8، سیدو شریف، بنوں 7، چترال 6، کاکول 3 ، دروش 2، ساہیوال 27، ٹوبہ ٹیک سنگھ15، کوٹ ادو12، لاہور، فیصل آباد، شور کوٹ 07، سرگودھا، ملتان، بہاولپور 6، گوجرانوالہ، جوہرآباد، قصور، جھنگ 4، منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ 3، راولپنڈی2، کامرہ، سیالکوٹ، لاہور، منگلہ، میانوالی، ڈی جی خان، بہاولپور ایک، استور21، بگروٹ 14، بونجی 12، چلاس 7،گلگت 5، مظفر آباد 5، گڑھی دوپٹہ 4 اور کوٹلی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :