دوپاکستانی خواتین نے قوت گویائی کے مسائل سے دوچار افراد کے لئے سافٹ ویئر تیار کیا

پیر 24 اپریل 2017 11:35

دوپاکستانی خواتین نے قوت گویائی کے مسائل سے دوچار افراد کے لئے سافٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) دوپاکستانی خواتین نے قوت گویائی کے مسائل سے دوچار افراد کے لئے سافٹ ویئر تیار کیا ۔ اردو زبان میں تیارکیاجانے والا "بولو ٹیک"سافٹ ویئرگفتگو کرنے اور اپنی بات دوسروںتک پہنچانے کے حوالے سے بولنے کی صلاحیتوں سے محروم اور مختلف مسائل سے متاثرہ افراد کی معاونت کرے گا۔

(جاری ہے)

دو پاکستانی خواتین شانزے خان اور رباب فاطمی نے مشترکہ کاوشوں سے سافٹ ویئر تیار کیاہے۔

شانزے خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہاکہ پاکستان کی 13 فیصد آبادی کو بولنے کے مسائل کاسامنا ہے جس کی وجہ اپنے علاج اور بحالی پر انہیں بھاری اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قوت گویائی سے محروم یا متاثرہ افراد کی معاونت اور طبی اخراجات کو نمایاں حد تک کم کیاجاسکے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس سے مریضوں کو سپیچ تھراپسٹ تک آسان اور سستی رسائی ممکن ہو سکے گی۔