فروری کے دوران خیموں اور ترپالوں کی برآمدات میں 28فیصد اضافہ ہوا،ادارہ برائے شماریات

پیر 24 اپریل 2017 11:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) فروری 2017ء کے دوران خیموں اور ترپالوں وغیرہ کی برآمدات میں 28فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ہواہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق فروری 2017ء کے دوران بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں فروری 2016ء کے دوران برآمدات کاحجم 1.106 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔اس طرح فروری 2016ء کے مقابلہ میں فروری 2017ء کے دوران خیموں اور ترپالوں وغیرہ کی قومی برآمدات میں 28.84 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔