Live Updates

پانامہ کیس کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔ عمران خان

نیب کے چئیرمین کے خلاف آئندہ دو تین روز میں ریفرنس دائر کریں گے۔ یونس خان کو منفرد اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 اپریل 2017 11:28

پانامہ کیس کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2017ء) : سپریم کورٹ میں آج بنی گالہ میں تجاوزات کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت میں وقفے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے پانامہ کیس کی سماعت پر 5رکنی بنچ کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک جماعت اپنے لیڈر کو جھوٹا کہے جانے پر جشن منارہی ہے جبکہ دوسری جماعت وزیراعظم کو کٹہرے میں لانے پر جشن منارہی ہے۔

گرینڈ الائنس کاحصہ بننے سے متعلق سوال پرعمران خان نے حکومت مخالف نعرہ لگایا ۔ اور کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے پر نظرثانی درخواست کا ابھی کوئی ارادہ نہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے یونس خان کو یونس خان کو 10ہزاررنز مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ یونس خان یہ اعزازحاصل کرنے والے منفرد د پاکستانی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یونس خان میں ہمت،حوصلہ اور صلاحیت ہے،یونس خان نے کوالٹی بولنگ اورمشکل کنڈیشنزمیں کامیابی حاصل کی۔

سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت سے متعلق انہوں نے کہا کہ بنی گالہ میں سیمنٹ کا جنگل آرہاہے۔بنی گالہ میں پارکس پر قبضے ہورہے ہیں ۔دنیا بھر میں پاکستان میں سب سے زیادہ بچے گندا پانی پینے سے مرتے ہیں۔ میں نے بنی گالہ کی بات کی ہے۔یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔ ملک میں چائنا کٹنگ ہورہی ہے۔بچوں کے کھیل کے میدان ختم ہورہے ہیں۔بنی گالہ میں حدود کا جھگڑا کھڑا کردیا جاتا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کہتی ہے ہماری حدود نہیں۔سی ڈی اے کہتی ہے ہماری نہیں ۔بنی گالہ کس حدود میں ہے؟ اب چیف جسٹس ہی مسئلہ حل کراسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ اور عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ملک اداروں پر چلتے ہیں اور یہاں ادارے تباہ کردیے گئے ہیں۔ ادارے تباہ ہونے کے بعد اب صرف سپریم کورٹ پر ہی اعتماد رہ گیا ہے۔ ادارے تگڑے ہوں تو وزیراعظم کرپشن کر ہی نہیں سکتا۔

پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے نے اداروں کو ایکسپوز کردیا ہے۔چیف جسٹس کا شکر گزار ہوں کہ عوامی مفادات پر میرے خط کا نوٹس لیا۔بنی گالہ میں پلازہ اور فلیٹس کا گندا پانی راول ڈیم میں جا رہا ہے۔گندے پانی سے راولپنڈی کے عوام متاثر ہورہے ہیں۔بنی گالہ کے دونوں پارکوں پر قبضہ ہورہا ہے۔پارکوں کو آنے والی نسلوں کے لیے بچانا ہوگا۔پاکستان گلوبل وارمنگ سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ اناج اگانے والی زمین پر ہاوسنگ سوسائٹیاں بنائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو سپریم کورٹ سے امید ہے۔ عمران خان نے اعلان کیا کہ ہم چیئرمین نیب کے خلاف اگلے دو تین دن میں ریفرنس دائر کرنے جارہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات