میاں نواز شریف کا طبلہ بج چکا ہے۔ سینیٹر ظفر علی شاہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 اپریل 2017 10:31

میاں نواز شریف کا طبلہ بج چکا ہے۔  سینیٹر ظفر علی شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیٹر ظفر علی شاہ نے کہا کہ وزیرا عظم میاں محمد نواز شریف نے جب جب کسی بھی معاملے پر خود سوچا اور جب جب اپنی سوچ پر عمل کیا تو اس کے بہترین نتائج نکلے۔

(جاری ہے)

لیکن اقتدار میں آتے ہی میاں صاحب کے گرد جو حصار آ جاتا ہے وہ میاں صاحب کو اپنی سوچ نہیں سوچنے دیتے ہیں اور نہ ہی انہیں اپنی سوچ پر عمل کرنے دیتے ہیں۔

جس کے نتائج خطرناک نکلتے ہیں۔ ظفر علی شاہ نے کہا کہ پانامہ کے فیصلے کے بعد میاں نواز شریف جو کہ میرے قائد اور محب وطن سیاستدان ہیں، کا طبلہ بج گیا ہے۔ اور میں یہ بات حزب اختلاف کے خوف سے نہیں کر رہا۔ انہوں نے پروگرام میں گفتگو کے دوران یہ بھی کہا کہ بیگم کلثوم نواز وزارت عظمیٰ کی بہترین اُمیدوار ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :