مشال خان قتل کیس ، اے این پی نے ضلعی صدر وناظم مردان حمایت اللہ کو شوکازنوٹس جاری کردیا

تین روز میں تحریری وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کردی متضاد پالیسی کے پیش نظر حمایت اللہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ، اس کے بیانات اور معاملے تک رسائی پارٹی پالیسی کے خلاف ہے ، صدر اے این پی امیر خان ہوتی

پیر 24 اپریل 2017 00:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) مشال خان قتل کیس پر عوامی نیشنل پارٹی نے ضلعی صدر وناظم مردان حمایت اللہ کو شوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے تین روز میں تحریری وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کردی ،وضاحت نہ دینے کی صورت میں حمایت اللہ کے خلاف تادیبی کاروائی ہوگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مشال خان قتل کیس پر عوامی نیشنل پارٹی نے ضلعی صدر وناظم مردان حمایت اللہ کو شوکازنوٹس جاری کردیا اور تین روز میں تحریری وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔

وضاحت نہ دینے کی صورت میں تادیبی کاروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ اس پر صدر اے این پی امیر خان ہوتی کا کہنا ہے کہ متضاد پالیسی کے پیش نظر حمایت اللہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ، اس کے بیانات اور معاملے تک رسائی پارٹی پالیسی کے خلاف ہے ۔

متعلقہ عنوان :