حکومت وقت فوری پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے تمام جائز اور بنیادی مطالبات کو تسلیم کر ے، سخت ترین احتجاج کرنے پر مجبور نہ کریں ،بی این پی رہنماء

اتوار 23 اپریل 2017 23:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2017ء) بی این پی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ حکومت وقت محکمہ صحت فوری طور پر پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے تمام جائز اور بنیادی مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں سخت ترین احتجاج کرنے پر مجبور نہ کریں پیرامیڈیکل اسٹاف ایسو سی ایشن کے دوردراز علاقوں سے آئے ہوئے ملازمین کو جس انداز میں اپنے سیاسی اور جمہوری بنیادی حقوق کے لئے لانگ مارچ کیا اور انھیں راستے میں بلا جواز ظلم و جبر تشدد ہراساں کرنے اور گرفتارکرکے جس روش اور سوچ کو پروان چڑھایا گیا یہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے ترز حکمرانی اور رویہ غیر سیاسی اور جمہوری ہے پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے محنت کشوں کے جائز اور بنیادی حقوق کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے ان کے تحریکوں اور مطالبات کو حل کرنے کی خاطر جدوجہد میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے ہوئے محنت کشوں کی حقیقی معنوں میں جدوجہد میں عملی طور پر ان کا ساتھ دیا ان خیالات کا اظہار پارٹی کے مرکزی رہنماء و کوئٹہ کے ضلعی صدر اختر حسین لانگونے مستونگ روڈ کوئٹہ میں پیرامیڈیکس اسٹاف ایسو سی ایشن کے لانگ مارچ کے شرکا سے احتجاجی کیمپ میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر پارٹی کے مرکزی رہنماء و ضلعی جنرل سیکرٹری غلام نبی مری ، ضلعی نائب صدر میر غلام رسول مینگل ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک محی الدین لہڑی ،آغا خالد شاہ دلسوز شوکت بلوچ، میر عزیز اللہ شاہوانی ، ہدایت اللہ جتک ،ثناء مسروف بلوچ، رحیم الدین سیاپاد امجد حسین لانگو، دوست جان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ بلوچستان کے دوردراز علاقوں سے پیرامیڈیکل اسٹاف ایسو سی ایشن جو چارٹر آف ڈیمانڈ کی حصول کیلئے جدوجہد میں مصروف عمل ہے ان میں سے زیادہ تر کا تعلق عوام کی فلاح و بہبود اور انھیں صحت کی سہولیات کی فراہمی پر مبنی ہے آج سرکاری ہسپتالوں کا جو حالت زار ہے وہ ہمارے سامنے ہیں کہ وہاں پر غریب عوام دربدر کی ٹھوکریں اور علاج معالجے کی سہولیات سے محروم ہیں حکمران صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے بلند و بانگ دعوئے توکرتے ہیں جبکہ ان کے دعوے صرف اور صرف بیانات تک محدود ہیں اور حکمرانوں نے کرپشن کابازار گرم کررہا ہے ان کی تمام تر توجہ اپنے ذاتی مراعات اور مفادات کے حصول پر مرکوز ہیں حکمران عوام کے فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اور منصوبوں کو مکمل طور پر بول چکے ہیں وہ اسمبلیوں میں اپنے مراعات کیلئے قراردادیں تو منظور کرواتے ہیں لیکن انھیں عوام کی فلاح و بہبود ترقی و خوشحالی سے کوئی سروکار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے ملازمین کے حقوق کیلئے جدوجہد کیا ہے اور قلات اسٹیٹ الائونس کے ملازمین کی تاریخی لانگ مارچ کی قیادت پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کی اور ان کے مطالبات کیلئے پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل سمیت پارٹی کے دیگر رہنمائوں نے گرفتاریاں دینے سے بھی گریز نہیں کیا اور بی این پی نے اپنے دور حکومت میں قلات اسٹیٹ ملازمین کے الائونس بحال کرکے ایک تاریخی کارنامہ سرانجام دیا جس سے بلوچستان کے کونے کونے میں غریب ملازمین مستفید ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ پیرامیڈیکل اسٹاف ایسو سی ایشن کے رہنمائوں اور عہدیداروں اور کارکنوں کو گزشتہ کئی دنوں سے جس انداز میں حکمرانوں کی طرف سے ازیتیں تکالیف مسائل مشکلات لاٹھی چارج آنسو گیس کی شیلنگ و گرفتاریوں سے موجودہ حکمرانوں کے نام نہاد جمہوری دعوئے کی منفی ہوتا ہے پارٹی کسی بھی صورت میں ملازمین کو کسی بھی اسٹیج پر تنہا نہیں چھوڑینگے اور ملازمین ہر صفوں میں پارٹی کو اپنے موجود پائینگے انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیرامیڈیکل اسٹاف کے تمام آئینی سیاسی جمہوری کے عین مطابق مطالبات کو منظور کیا جائے اور پارٹی مزید ملازمین کے ساتھ ناانصافیاں مظالم کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریگی ، اور اس تحریک کو آگے بڑھانے میں ان کا بھر پور ساتھ دینگے ان کی ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :