لندن میراتھن میں 40 ہزار افراد دوڑے مگر ہیرو ہار کر بھی جیت گیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 23 اپریل 2017 23:46

لندن میراتھن  میں 40 ہزار افراد دوڑے مگر ہیرو ہار کر بھی جیت گیا
لندن میراتھن میں ایک شخص اس وقت ہیرو بن گیا جب وہ اپنی دوڑ چھوڑ کر ہمت ہار جانے والے کھلاڑی کی مدد سے لیے رک کر اس کی ہمت بڑھانے لگا۔
میتھیو ریس نامی ایک کھلاڑی لندن میراتھن میں دوڑتا جا رہا تھا کہ اس کی نظر تھکن سے چُور ڈیوڈ پر پڑی۔   وہ دونوں ہی 26.2 میل لمبی میراتھن کے آخری میل میں تھے کہ ڈیوڈ کی ٹانگیں جواب دے گئیں۔

(جاری ہے)


میتھو نے سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کرتےہوئے  اپنی دوڑ ختم کر دی اور ڈیوڈ کا ہاتھ پکڑکر،  اسے سہارا دے کر اختتامی لائن  تک لانے لگا۔

ڈیوڈ کو لاتےہوئے میتھیو اس کی ہمت بھی بندھا رہا تھا۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے میتھیو کو بے لوث اور ہیرو کا خطاب دیتے ہوئے اس کی خوب تعریف کی ہے۔
لندن میراتھن میں 40 ہزار سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔ یہ دوڑ گرین وچ پارک اور بلیک ہیتھ سے شروع ہوئی اور بکنگھم پلیس کے باہر ختم ہوئی۔