لاہور:لین دین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ 2 افراد جاں بحق، دو افراد زخمی

اتوار 23 اپریل 2017 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2017ء) مصری شاہ کے علاقے میں لین دین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ 2 افراد جاں بحق، جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے ان دو گروپوں میں رقم کے لین دین کی وجہ سے تنازع چل رہا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز تنازع شدت اختیار کرگیا اور دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر دونوں گروپوں نے ایک دورسے پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر دو نوں گروپوں کا ایک ایک فرد جاں بحق ہوگیا ہے ہلاک ہونیوالوں میں ریاض گجر اور احسن شامل ہیں۔ جبکہ دو زخمی افراد شیروز اور احسن کی میو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے موقعہ پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا۔ جبکہ ملزمان موقعہ سے فرار ہوگئے۔ (علی)

متعلقہ عنوان :