یونیسف کا بلوچستان میں یورپین یونین کے مالی تعاون سے دو ہزار نئے سکولز، 100سکولز کو اپ گریڈ اور تین ہزار اساتذہ کو عالمی معیار کی ٹریننگ دینے کا آغا ز

اتوار 23 اپریل 2017 23:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2017ء) یونیسف کی جانب سے بچوں کے تعلیمی حقوق کے تحفظ کے لئے بلوچستان میں یورپین یونین کے مالی تعاون سے دو ہزار نئے سکولز، 100سکولز کو اپ گریڈ اور تین ہزار اساتذہ کو عالمی معیار کی ٹریننگ دینے کا آغاز کرلیا ہے ان خیالات کا اظہار ایجوکیشن سپورٹ پروجیکٹ کے صوبائی کوآرڈینیٹر نقیب اللہ خان اور یونیسف کے نمائندے حامد باقی نے بلوچستان بیسک ایجوکیشن پروگرام ی افتتاحی تقریب منعقدہ 26اپریل کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا صوبائی کوآرڈینیٹر نے کہاکہ 100ہائی سکولز کلسٹر دیٹا بیس سینٹر بنانے کا آغاز ہوچکا ہے ہر ہائی سکول میں سینٹر کے لئے ایک جنریٹر، پانچ لیپ ٹاپ اور ایئرکنڈیشنڈ فراہم کیا جارہا ہے اساتذہ کی کارکردگی اور بچوں کی حاضری سکولز میں سہولیات اور مسنگ سہولیات کی مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر کیا جارہا ہے یورپین یونین کے مالی تعان سے بلوچستان کے ہر بچے تک معیار تعلیم کی سہولت کی فراہمی کا آغاز کیا جاچکا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا یورپین یونین کے فنڈ کے درست استعمال کو یقینی بنانے کے لئے عوام میں آگاہی پھیلانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے 26اپریل یورپین یونین کے پاکستان میں سفیر یونیسف کے پاکستان میں نمائندے گورنر بلوچستان کے ہمراہ بلوچستان بیسک ایجوکیشن پروگرام کا افتتاح کریں گے افتتاحی تقریب کے بعد یورپین یونین کے سفیر اور یونیسف کے نمائندے مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے ۔

یونیسف کے نمائندے حامد باقی نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کی ایجوکیشن سیکٹر میں کی گئی فنڈنگ کے درست استعمال کیلئے سیکرٹری تعلیم کی سربراہی میں ایک اسٹینڈنگ کمیٹی بنائی گئی ہے ۔ یورپین یونین فنڈز کے درست استعمال کوجانچنے کے لئے تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ بھی کرائے گی۔ عوام بچوں کی تعلیم کو معیاری بنانے کے صوبائی حکومت اور عالمی اداروں کے مہیا کئے گئے فنڈز کے درست استعمال کی نگرانی بھی کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :