تحریک انصاف نے چیئرمین نیب قمر زمان چودھری کے خلاف آج سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرے گی‘ذرائع

اتوار 23 اپریل 2017 22:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب)قمر زمان چودھری کے خلاف آج (سوموار )سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرے گی ‘ ریفرنس میں چیئرمین نیب کو ہٹانے کا مطالبہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ریفرنس دائر کرنے کا یہ فیصلہ پانامہ لیکس کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا تحریک انصاف کا موقف ہے کہ چیئرمین نیب نے پانامہ لیکس کے مقدمے میں وزیر اعظم اور ان کے بچوں کی بیرون ملک موجود اثاثوں کی تحقیقات کرنے میں غفلت برتی اور وہ قومی اہمیت کے حامل نیب جیسے ادارے کی سربراہی کرنے کے اہل نہیں ۔

ذرائع نے بتایا تحریک انصاف آرٹیکل 209 کے تحت نیب کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر کے ان کو ہٹانے کا مطالبہ کرے گی۔