کراچی:ڈائریکٹر پبلک رلیشنز جماعت ا سلامی کراچی سرفراز احمد کی بھابھی رضائے الہی سے انتقال کر گئیں

اتوار 23 اپریل 2017 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2017ء) ڈائریکٹر پبلک رلیشنز و سابق سکریٹری اطلاعات جماعت ا سلامی کراچی سرفراز احمد کی بھابھی کا رضائے الہی سے انتقال ہوگیا ہے ، نماز جنازہ باب الاسلام مسجد سیکٹر 9نارتھ کراچی میں ادا کی گئی جبکہ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی ، جماعت اسلامی کراچی شعبہ نشرواشاعت کے ڈپٹی سکریٹری اطلاعات اقبال چوہدری، جامعہ کراچی کے اسلامی جمعیت طلبہ کے سابق ناصرمحمود ، عزیز واقارب، اہل محلہ اور جماعت اسلامی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ،جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سکریٹری لیاقت بلوچ، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نائب امراء مظفر احمد ہاشمی،برجیس احمد،ڈاکٹر اسامہ رضی، ڈاکٹرواسع شاکر ،مسلم پرویز ،محمد اسحاق خان ،محمد اسلام ،سیکریٹری کراچی عبد الوہاب ،ڈپٹی سیکریٹریز سیف الدین ایڈوکیٹ، راشد قریشی ،انجینئر عبد العزیز ،حافظ عبد الواحد شیخ ،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری نے اظہار تعزیت کر تے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت اور لواحقین وپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔#

متعلقہ عنوان :