اپ ڈیٹ )

تربت ، ایف سی کی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں 4ایف سی اہلکار شہید،اور 3زخمی

اتوار 23 اپریل 2017 21:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2017ء) بلوچستان کے علاقے تربت میں ایف سی کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 4ایف سی اہلکار شہید اور 3زخمی ہو گئے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کے روز تربت میں ایف سی قافلے پر نامعلوم تخریب کاروں نے پہلے فائرنگ کی، فائرنگ کے بعد ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکہ بھی ہوا جس سی4ایف سی اہلکار شہید ہو گئے جبکہ دھماکے میں3ایف سی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دھماکے سے ایف سی کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

(جاری ہے)

دھماکے بعد ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن جاری ہے ۔(وقار)

متعلقہ عنوان :