پانامہ فیصلے پرکنفیوژن میں ہوں ،پرویزمشرف

فیصلے میں کلیئر یشن کم اورکنفیوژن زیادہ ہوئی ،جے آئی ٹی کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعدہی اصل فیصلہ سامنے آئے گا اپنے دورحکومت میں 8سال میں 3ہزارمیگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے ،ہمارے دورمیں بجلی کی ضرورت کم اوربجلی کی پیداوارزیادہ تھی ، انٹرویو

اتوار 23 اپریل 2017 21:50

پانامہ  فیصلے پرکنفیوژن میں ہوں ،پرویزمشرف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدرپرویزمشرف نے کہاہے کہ پانامہ کیس کے فیصلے پرکنفیوژن میں ہوں ،فیصلے میں کلیئر یشن کم ہوئی اورکنفیوژن زیادہ ہے ،جے آئی ٹی کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعدہی اصل فیصلہ سامنے آئے گا،اپنے دورحکومت میں 8سال میں 3ہزارمیگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے ،ہمارے دورمیں بجلی کی ضرورت کم اوربجلی کی پیداوارزیادہ تھی ۔

اتوارکے روزنجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ عوام کی خوشحالی لیڈرکی ذمہ داری ہے ،کارکردگی کی بنیادپرلیڈرپرکھاجاتاہے ،پاکستان میں بے شماروسائل موجودہیں ،وسائل کوبروئے کارلانالیڈ رکی ناکامی ہے ۔انہوںنے کہاکہ توانائی کے معاملے پربہت جھوٹ بولے جاتے ہیں ،دنیامیں توانائی کے حصول کیلئے جنگیں ہورہی ہیں ،میرے دورحکومت میں پاکستان میں بجلی کی ضرورت کم اورپیداوارزیادہ تھی ،اپنے دورحکومت کے 8سالوں میں3ہزارمیگاواٹ کے منصوبے لگائے ،ہم نے زبردستی بجلی کے نرخ کم کرائے ۔

(جاری ہے)

پرویزمشرف نے کہاکہ کالاباغ ڈیم اوربھاشاڈیم سیاسی مفادات کے لئے بننے نہیں دیئے جارہے ۔انہوںنے کہاکہ امیراورطاقت ورلوگ بجلی چوری کررہے ہیں ،کرپشن اورچوری کے باعث واپڈاکے پاس پیسے نہیں ہیں میں نے اپنے دورحکومت میں لائن لاسزاوربجلی کی چوری پرقابوپایا،کرپشن کرنے کیلئے تھرمل پاورپلانٹ لگائے جارہے ہیں ،ہمیں بھاشاڈیم بناناچاہئے ،واپڈامیں چوری اورکرپشن بہت ہے ،لہذاواپڈاکی نجکاری کرلینی چاہئے ۔

انہوںنے کہاکہ کالاباغ ڈیم سیاست کی نذرہورہاہے ،سندھ کہہ رہاہے کہ پنجاب ہماراپانی چوری کرلے گا،زیادہ بجلی بڑے لوگ چوری کرتے ہیں ،اگرکوئی چھوٹابندہ بجلی کنڈاڈال کرایک پنکھااوربلب چلاتاہے تواسے چلانے دیں ۔انہوںنے کہاکہ مردان یونیورسٹی میں مشال کاقتل ظلم ہے ،مشال کاکوئی قصورنہیں تھا،اگرکوئی قصوربھی تھاتوقانون ہاتھ میں لیکراس طرح قتل کرناقابل مذمت ہے ،یہ کہاں کی شرافت ہے جولوگ ایسے فرقہ واریت پھیلاتے ہیں اورلوگوں کو اکساتے ہیں ان کے خلا ف کارروائی ہونی چاہئے ۔انہوںنے کہاکہ پانامہ کیس کے فیصلے پرکنفیوژن میں ہوں ،فیصلہ نہیں کرپارہاکہ فیصلہ صحیح ہے یاغلط جے آئی کی تحقیقات کے بعدہی پانامہ کاحتمی فیصلہ سامنے آئے گا۔

متعلقہ عنوان :